حکومت کا اپوزیشن کے ساتھ کرکٹ میچ ہو گا یا نہیں ؟ ن لیگ نے بیان جاری کرتے ہوئے واضح اعلان کر دیا 

حکومت کا اپوزیشن کے ساتھ کرکٹ میچ ہو گا یا نہیں ؟ ن لیگ نے بیان جاری کرتے ہوئے ...
حکومت کا اپوزیشن کے ساتھ کرکٹ میچ ہو گا یا نہیں ؟ ن لیگ نے بیان جاری کرتے ہوئے واضح اعلان کر دیا 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ن لیگ نے حکومت کی ٹیم کے ساتھ کرکٹ میچ کھیلنے سے انکار کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگی رہنما رانا مشہود نے کرکٹ میچ کھیلنے کی حکومتی دعوت پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت ایک طرف ہمیں چور اور دوسری طرف کرکٹ کھیلنے کا کہتی ہے ، عوام کا جینا دو بھر ہو گیا ہے اور حکومت سیر سپاٹوں میں مصروف ہے ، ایک ہفتہ قبل ہی فیاض الحسن چوہان کو میچ کھیلنے سے انکار کر دیا تھا ۔

مزید :

قومی -