سکھر میں کیا چھوڑا ہے ؟ پورا شہر تباہ کردیا ، چیف جسٹس گلزار احمد انتظامیہ پر برہم

سکھر میں کیا چھوڑا ہے ؟ پورا شہر تباہ کردیا ، چیف جسٹس گلزار احمد انتظامیہ پر ...
سکھر میں کیا چھوڑا ہے ؟ پورا شہر تباہ کردیا ، چیف جسٹس گلزار احمد انتظامیہ پر برہم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس گلزار احمد نے سکھر کی تباہ حالی اور دریا ے سندھ سے باہر آنے والے کچھوﺅں کی دیکھ بھال نہ ہونے پر انتظامیہ پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ جسٹس گلزار احمد نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ سکھر میں کیا چھوڑا ہے؟ ، پورا شہر تباہ کر دیاگیا ہے۔سکھر انتظامیہ کا حال ہمارے سامنے ہے ،سب ہمیں پتہ ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں لب مہران پارک پر غیر قانونی تعمیرات اور قبضے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ میونسپل وکیل عدالت میں پیش ہوئے او ر عدالت عظمیٰ کوبتا یا کہ لب مہران پارک کا انتظام کبھی سکھر میونسپل کے پاس نہیں رہا ، سندھ ہائی کورٹ نے پارک کا انتظام محکمہ آب پاشی کے حوالے کردیا تھا ۔
عدالت عظمیٰ نےلب مہران ٹوورزم پروجیکٹ قانون کے مطابق جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے وائلڈ لائف، سیکریٹری آب پاشی اورکمشنر سکھر کو آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کرنے کا حکم جاری کیا۔
سماعت کے دوران جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ دریائے سندھ سے ہزاروں کچھوے نکلتے ہیں کوئی دیکھ بھال کرنے والا نہیں، اور وہ سارے کچھوے گاڑیوں کے نیچے آکر مرجاتے ہیں ،کچھوو¿ں کو محفوظ راستہ نہیں دے سکے ،وہ دریا سے نکل کر کینال میں چلے جائیں ،ڈولفنز بھی ساری ختم کردی گئیں ، یہ لوگ کرتے کیا ہیں ۔
عدالت عظمیٰ نے دریا سے نکلنے والے کچھووں کی ہر ممکن حفاظت کے اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے حکم جاری کیا کہ سندھ حکومت اور سکھر انتظامیہ کچھووں کیلئے محفوظ راستہ بنائے۔