فروغ نسیم کی چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق آرڈیننس کے مسودے کی تیاری کی تردید

فروغ نسیم کی چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق آرڈیننس کے مسودے کی ...
فروغ نسیم کی چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق آرڈیننس کے مسودے کی تیاری کی تردید

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ حکومت نے چیئرمین قومی احتساب بیورو( نیب) جسٹس(ر ) جاویدا قبال کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے آرڈیننس کاکوئی مسودہ تیار نہیں کیا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق وزیر قانو ن فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کے نام کا انتخاب وزیراعظم کی صوابدید ہے جبکہ چیئرمین نیب کی توسیع پر وزیراعظم کے سامنے 4سے 5بارمعاملہ زیر بحث آیا ہے،آئندہ ہفتے چیئرمین نیب کی مدت ملازمت کامعاملہ واضح ہوگا۔

فرو غ نسیم کا مزید کہنا تھا کہ میں اس معاملے پر وزیراعظم کو صرف مشورہ دے سکتا ہوں،وزیراعظم چیئرمین نیب کیلئے ا یک نہیں مزیدناموں پرغورکریں گے اور جس امیدوار کومناسب سمجھیں گے وہ چیئرمین نیب ہوں گے۔

واضح رہے کہ نجی ٹی وی سما نیوز کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے قومی احتساب بیورو(نیب ) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی مدت ملازمت میں توسیع کے آرڈیننس کا مسودہ کرلیا گیا ہے جو کہ آئندہ اجلاس میں وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کیا جائے گا اور مسودے کی منظوری کا بھی امکان ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -