نوازشریف کی اراضی چند روز میں نیلام کیئے جانے کاامکان، 1128 کنال زمین کی مالیت کتنی ہے ؟ جانئے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )نوازشریف کی اراضی آئندہ چند روز میں نیلام کیئے جانے کا امکان ہے ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق نیلا م کی جانے والی اراضی میں موضع میاں میر، مانک اور بدوکی ثانی کی جائیدادیں شامل ہیں ، 1128 کنال اراضی کاتخمینہ 4 ارب 15کروڑ روپے لگایاگیا ہے۔
نوازشریف کی موضع میاں میر میں 135 ، اپر مال پر دو کنال اور آٹھ مرلہ کا پلاٹ ہے جسے 20کروڑ 48 لاکھ 32ہزار روپے میں نیلام کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔ موضع مانک میں 936 کنال 10 مرلہ اراضی ہے جسے 3 ارب 4 کروڑ میں نیلام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ جبکہ موضع بدوکی ثانی میں 279 کنال زرعی اراضی بھی نیلام ہوگی جو کہ 91 کروڑ 34لاکھ روپے میں نیلام کی جائےگی ۔ نیب کورٹ کے حکم پر نیلامی کیلئے تین کمیٹیاں تشکیل دیدی گئیں ہیں ۔