وزیرا علیٰ عثمان بزدار سے ترین گروپ کے رہنما نعمان لنگڑیا ل کی ملاقات،کیا گفتگو ہوئی؟ جانئے

وزیرا علیٰ عثمان بزدار سے ترین گروپ کے رہنما نعمان لنگڑیا ل کی ملاقات،کیا ...
وزیرا علیٰ عثمان بزدار سے ترین گروپ کے رہنما نعمان لنگڑیا ل کی ملاقات،کیا گفتگو ہوئی؟ جانئے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آ ن لائن )وزیرا علیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے ناراض رہنما جہانگیر ترین کے گروپ رکن اور صوبائی وزیرنعمان لنگڑیال نے ملاقات کی ہے اور عثمان بزدار کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق نعمان لنگڑیال کا ملاقات کے حوالے سے کہنا تھا کہ میرے حلقے کے لیے فنڈز کا اجراتاحال نہیں کیاگیا،میں نے اپنے تحفظات وزیراعلیٰ پنجاب کو بتائیں ہیں۔

دوسری جانب نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ترین گروپ کے رکن عبد الحئی دستی اور خواجہ داﺅ د سلیمانی نے بھی ایوان وزیراعلیٰ میں عثمان بزدار سے ملاقات کی ہے اور پنجاب کی ترقی کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت میں کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ترین گروپ کے مزید ارکان کی جانب سے بھی ایوان وزیراعلیٰ سے رابطے کئے گئے ہیں جوکہ جلدعثمان بزدارسے ملاقات کریں گے۔

مزید :

سیاست -علاقائی -پنجاب -لاہور -