عدالت نے جاتی عمرہ کے وارثتی انتقال کی منسوخی کے خلاف نوازشریف کی بہن کوثر یوسف کو نوٹس جاری کر دیا 

عدالت نے جاتی عمرہ کے وارثتی انتقال کی منسوخی کے خلاف نوازشریف کی بہن کوثر ...
عدالت نے جاتی عمرہ کے وارثتی انتقال کی منسوخی کے خلاف نوازشریف کی بہن کوثر یوسف کو نوٹس جاری کر دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور کی مقامی عدالت نے شریف خاندان کی جاتی عمرہ اراضی کے وراثتی انتقال کی منسوخی کے خلاف درخواست پر چیف سیٹلمنٹ کمشنر اور نواز شریف کی بہن کوثر یوسف کو یکم اکتوبر کے لیے نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق سول جج عمران اسحاق نے یوسف عباس شریف کے دعوے پر تحریری حکم جاری کیا۔عدالت نے تحریری حکم میں لکھا ہے کہ عدالت کا تعمیل کنندہ نوٹس وصول کرانے کی تصاویر بھی بنائے۔ عدالتی نوٹس کی تعمیل کے بعد نوٹسز کے پیچھے نقشہ موقع بھی بنایا جائے۔
عدالت نے چیف سیٹلمنٹ کمشنر اور کوثر یوسف کو ڈاک کے ذریعے نوٹس بھجوانے کی ہدایت بھی کی۔یوسف عباس نے درخواست میں مو¿قف اپنایا ہے کہ دادی کے انتقال کے بعد وراثت کا انتقال کرانے کیلئے محکمہ مال کے پٹواری کو درخواست دی لیکن پٹواری نے موجودہ حکومت کے دباو¿ پر اراضی کا وراثتی انتقال درج کرنے سے انکار کر دیا۔
درخواست گزار کا مو¿قف ہے کہ موجودہ حکومت کے دباو¿ پر غیرقانونی طریقے سے اراضی کی ملکیت و حیثیت تبدیل کی جارہی ہے، استدعا ہے کہ متعلقہ حکام کو دادی کی ملکیتی اراضی کی ملکیت اور حیثیت تبدیل کرنے سے روکا جائے۔

مزید :

قومی -