بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی عدالت میں دو گینگز کے درمیان جھڑپ ، فائرنگ میں گینگسٹر سمیت چار افراد مارے گئے 

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی عدالت میں دو گینگز کے درمیان جھڑپ ، فائرنگ میں ...
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی عدالت میں دو گینگز کے درمیان جھڑپ ، فائرنگ میں گینگسٹر سمیت چار افراد مارے گئے 

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کی ایک عدالت میں گینگ وار گروپوں کے درمیان جھڑپ میں گینگسٹر سمیت 4 افراد ہلاک ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق روہنی کی عدالت میں گرفتار گینگسٹر جتندر سنگھ عرف گوگی کو پیش کیا گیا جہاں پہلے سے موجود مخالف گروپ کے افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں گوگی سمیت 4 افراد ہلاک ہو گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت میں وکلا کے لباس میں موجود 2 افراد نے فائرنگ کی اور واقعہ دو گینگسٹر گروپوں میں جھڑپ معلوم ہوتا ہے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے عدالت کا محاصرہ کر کے غیر ضروری افراد کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -