نیب کسی تنقید یا دباوسے مرعوب نہیں ہو گا،چیئرمین جسٹس (ر)جاویداقبال

نیب کسی تنقید یا دباوسے مرعوب نہیں ہو گا،چیئرمین جسٹس (ر)جاویداقبال
نیب کسی تنقید یا دباوسے مرعوب نہیں ہو گا،چیئرمین جسٹس (ر)جاویداقبال

  

 اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئرمین قومی احتساب بیورو(نیب )جسٹس (ر)جاویداقبال نے کہا ہے کہ نیب بدعنوانی کیخلاف کارروائی جاری رکھے گا اور کسی تنقید یا دباؤ سے مرعوب نہیں ہو گا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاویداقبال کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں اعلیٰ افسران نے شرکت کی جبکہ اجلاس میں احتساب بیورو کی مجموعی کارکردگی کاجائزہ لیاگیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس (ر)جاویداقبال کا کہنا تھا کہ نیب کرپشن میں ملوث بڑی مچھلیوں کونہ صرف کٹہرے میں لایا ہے بلکہ ان سے ریکوری بھی کی ہے اور گزشتہ چارسال کے دوران 538 ارب روپے برآمد کرکے رقم قومی خزانے میں جمع کرائی گئی ہے۔

چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ نیب کی جانب سے بدعنوان عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی جبکہ جعلی اکاونٹس، آٹا،چینی سکینڈل اور عوام سے فراڈ کے کیسزاحتساب بیورو کی ترجیح ہیں۔

مزید :

قومی -