پاکستان کوجولائی تا اگست ملنے والے بیرونی قرض سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آگئیں

پاکستان کوجولائی تا اگست ملنے والے بیرونی قرض سے متعلق اہم تفصیلات سامنے ...
پاکستان کوجولائی تا اگست ملنے والے بیرونی قرض سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان نے رواں مالی سال جولائی سے اگست 382ارب روپے سے زائد کا قر ض لیا ہے جبکہ ایشین ڈویلپمنٹ بینک ( اے ڈی بی ) نے پاکستان کے لئے 28کروڑ ڈالر قرض جاری کیا ہے۔
نجی ٹی و ی دنیا نیوز کے مطابق دو ماہ کے دوران بانڈز کے اجر ا سے 165ارب 92کروڑ روپے موصول ہوئے جبکہ جولائی تا اگست بجٹ سپورٹ کی مد میں 58ارب 76کروڑ روپے کابھی بیرونی قرض لیاگیا۔
 پاکستان کی جانب سے مختصر مدت کے لئے جولائی تا اگست 67ارب جبکہ مختلف منصوبوں کے لئے 87ارب 68کروڑ سے زائد بیرونی قرضہ لیاگیا جبکہ کثیر الجہتی معاہدوں کے تحت 87کروڑ 94لاکھ ڈالر موصو ل ہوئے۔

مزید :

قومی -