سمارٹ فون کمپنی ویوو نے اپنا ایک اور موبائل فون پاکستان میں متعارف کروانے کا اعلان کر دیا

سمارٹ فون کمپنی ویوو نے اپنا ایک اور موبائل فون پاکستان میں متعارف کروانے کا ...
سمارٹ فون کمپنی ویوو نے اپنا ایک اور موبائل فون پاکستان میں متعارف کروانے کا اعلان کر دیا

  

کراچی ( پروموشنل ریلیز) ویوو  نے خاص طور پر نوجوانوں کے لیے دستیاب اپنی Yسیریز میں جدید ترین سمارٹ فون Y33s متعارف کرنے کا اعلان کردیا، 28 ستمبر 2021 سے پری بکنگ کے لیے دستیاب ہوگا۔

عالمی شہرت یافتہ ٹیکنالوجی برانڈ ویوو  نے آج خاص طور پر نوجوانوں کے لیے دستیاب اپنی Yسیریز میں نیا اور جدید ترین سمارٹ فون Y33s پاکستان میں  متعارف کرنے کی تصدیق کردی۔ صارفین کوارزاں قیمت میں بہترین فیچرز فراہم کرنے کے لیے ویوو کی Y سیریز میں یہ جدید اضافہ پاورفل کیمرے، لمبی بیٹری اور ایکسٹینڈیڈ ٭RAM 2.0 کے ساتھ  آۓ گا۔

ویوو Y33s ہر قسم کی روشنی میں الٹرا کلییر اور تفصیلی فوٹوگرافی فراہم کرنے  کے لیے٭50 میگا پکسل ریئر کیمرہ کے ہمراہ دو اضافی کیمرے اور ہائی ڈیفینیشن فوٹو گرافی کے لیے خاص سینسر سے مزین ہے۔ اس کا ڈوئل۔ ٹون سٹیپ ڈیزائن ویوو کی پہچان ہے  اور یہ جدید لیئرڈ ڈیزائن ریئر کیمرہ کو دلکش اور پریمیم بنا تا ہے۔

صارفین کو فیشن میں سب سے آگے رکھنے کے لیے Y33s کی  5000mAh کی بڑی بیٹری  کو محض 8.0 ملی میٹر کے ٹرینڈی سلم ڈیزائن میں خوبصورتی سے پیک کیا گیا ہے۔ مزید برآں اس کا 18W  فاسٹ چارجر موبائل کو منٹوں میں مکمل چارج کر دیتا ہے۔

ویوو  Y33sمیں موجود ایکسٹینڈیڈ ٭RAM 2.0  کی بدولت ایک ہی وقت میں مختلف ایپس کو برق رفتاری سے چلایا جاسکتا ہے ۔غیر معمولی پرفارمینس اور ایک خوبصورت ڈیزائن کے ساتھ  ویوو Y33s ایک بہترین پیشکش ہے ۔ پاکستان میں یہ سمارٹ فون دو جازب نظر رنگوں مرر بلیک اور مڈ ڈے ڈریم میں 28 ستمبر 2021 کو پری آرڈر کے لیے دستیاب ہوگا۔

مزید :

بزنس -