پی ٹی آئی رہنمادعا بھٹو نے اپنے ہاں بیٹے کی پیدائش کے بعد خفیہ شادی ڈکلیئر کردی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف کی رکن سندھ اسمبلی دعابھٹو نے اپنے ہاں بیٹے کی پیدائش کے بعد خفیہ شادی ڈکلیئر کرد ی۔ان کی شادی رکن سند ھ اسمبلی حلیم عادل شیخ سے ہوئی ۔اے آر وائی نیوز کے مطابق دعا بھٹو نے بیٹے کی پیدائش کے بعد سوشل میڈ یا پر اپنے بیٹے کی تصا ویر شیئر کیں اور بتا یا کہ بیٹے کا نام کامل حلیم شیخ ہے ۔دوسری جانب حلیم عادل شیخ نے بھی اپنی خفیہ شادی کی تصدیق کردی ہے, وہ پہلے بھی شادی شدہ ہیں ۔