برطانیہ میں شادی ، دولہا ایسالباس پہن کر تقریب میں پہنچ گیا کہ مہمان بھی دنگ رہ گئے 

برطانیہ میں شادی ، دولہا ایسالباس پہن کر تقریب میں پہنچ گیا کہ مہمان بھی دنگ ...
برطانیہ میں شادی ، دولہا ایسالباس پہن کر تقریب میں پہنچ گیا کہ مہمان بھی دنگ رہ گئے 
سورس: Pixabay.com (creative commons license)

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں دولہا دلہن کے لیے روایتی عروسی ملبوسات ہوتے ہیں جن کے بغیر لوگ لڑکے لڑکی کو دولہا دلہن ماننے کو تیار نہیں ہوتے۔ اب اس برطانوی دولہے ہی کو دیکھ لیں جو اپنی شادی پر ٹی شرٹ اور شارٹس پہن کر آ گیا اور لوگوں نے اس پر کڑی تنقید شروع کر رکھی ہے۔

 دی سن کے مطابق دولہا دلہن کی یہ تصویر ویب سائٹ Redditپر پوسٹ کی گئی ہے جس میں لڑکی نے تو سفید رنگ کا عروسی لباس پہن رکھا ہوتا ہے مگر دولہا نے ٹی شرٹ اور شارٹس پہن رکھے ہوتے ہیں۔

اس تصویر میں دولہا دلہن ایک تلوار کے ساتھ اپنی شادی کا کیک کاٹ رہے ہوتے ہیں۔ کمنٹس میں لوگ دولہا کو بہت کچھ سخت سست سنا رہے ہیں۔ ایک آدمی نے لکھا ہے کہ ”اگر یہاں سے میری آواز جا سکتی تو میرا دل کر رہا ہے کہ چیخ کر اس شخص سے کہوں کہ آج تمہاری شادی ہے۔“

ایک اور شخص نے لکھا ہے کہ ”اس طرح کی تصاویر مجھے ہمیشہ افسردہ کر دیتی ہیں۔ یہ آدمی ایک نئی زندگی شروع کرنے جا رہا ہے اور اس کی خوشی اسے اتنی سی ہے کہ اس نے ڈھنگ کا لباس پہننا بھی گوارا نہیں کیا۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -برطانیہ -