ساجد کیانی کو ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب تعینات کردیا گیا

ساجد کیانی کو ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب تعینات کردیا گیا
ساجد کیانی کو ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب تعینات کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ساجد کیانی کو ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب تعینات کر دیا گیا۔تفصیل کے مطابق پولیس کے اعلیٰ افسران کے تبادلے کر دئیے گئے۔ ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرولنگ محمد اکرم نعیم کو چارج چھوڑ کر ایس اینڈ جی ڈی رپورٹ کرنے کا کہہ دیا گیا۔ ڈی آئی جی ایلیٹ فورس پنجاب محمد ریاض نذیر گاڑا کو ڈی آئی جی ہائی وے پٹرولنگ تعینات کر دیا گیا۔ڈی آئی جی شاہد جاوید کو نذیر گاڑا کی جگہ ڈی آئی جی ایلیٹ فورس پنجاب لگا دیا گیا ۔سی پی او گجرانوالہ سرفراز فلکی کو فوری طور پر چارج چھوڑنے کا کہہ دیا گیا ہے،سرفراز فلکی کی جگہ سابق سی ٹی او لاہور حماد عابد کو سی پی او گجرانوالہ تعینات کر دیا گیا۔