لیفٹیننٹ جنرل (ر) اشفاق ندیم احمد کی نماز جنازہ ادا ، آرمی چیف سمیت اہم فوجی افسران کی شرکت

لیفٹیننٹ جنرل (ر) اشفاق ندیم احمد کی نماز جنازہ ادا ، آرمی چیف سمیت اہم فوجی ...
لیفٹیننٹ جنرل (ر) اشفاق ندیم احمد کی نماز جنازہ ادا ، آرمی چیف سمیت اہم فوجی افسران کی شرکت
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اشفاق ندیم احمد کی نماز جنازہ راولپنڈی میں ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ ،سینئر سول و فوجی حکام کے علاوہ زندگی کے تمام طبقہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی ،واضح رہے کہ جنرل راحیل شریف کی ریٹائرمنٹ کے بعد نئے آرمی چیف کیلئے ان کا بھی نام سامنے آیا تھا۔

نجی ٹی اے آر وائی نیوز کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل(ر) اشفاق ندیم احمد کا انتقال جمعہ کی صبح   حرکتِ قلب بند ہوجانے کی وجہ سے ہوا۔ انہوں نے پاک فوج میں چیف آف جنرل سٹاف اور ڈی جی ملٹری آپریشنز کے طور پر فرائض سر انجام دیے، وہ ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز اور سٹرائیک انفینٹری ڈویژن کے بھی کمانڈر رہ چکے تھے۔انہوں نے سوات  میں دہشتگردوں کے خلاف ہونے والے آپریشن راہِ راست کی قیادت کی اس کے علاوہ قبائلی علاقوں میں آپریشن ضربِ عضب کا منصوبہ بھی انہوں نے ہی تیار کیا تھا۔سابق آرمی چیف جنرل (ر)راحیل شریف کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر نئے آرمی چیف کیلئے لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم، لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ، لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود حیات اور لیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال رمدے کے نام سامنے آئے تھے۔ ان میں سے جنرل قمر جاوید باجوہ آرمی چیف اور جنرل زبیر محمود حیات چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی بنے جبکہ اشفاق ندیم اور جاوید اقبال رمدے ریٹائر ہوگئے تھے۔