"حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ،16اکتوبر کو  پی ڈی ایم جلسے میں حکومت کے خلاف بڑا اعلان کریں گے "

"حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ،16اکتوبر کو  پی ڈی ایم جلسے میں حکومت کے خلاف ...

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)  مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجدمیر نے کہا ہے کہ عمران خان کو لانے والے بھی پریشان ہیں، مہنگائی کےطوفان نےغریب آدمی کاکچومر نکال دیا،حکومت ہرمحاذپرناکام ہو چکی ہے،16اکتوبر کو فیصل آبادمیں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ( پی ڈی ایم) کے جلسے میں حکومت کے خلاف بڑا اعلان کریں گے۔

اس امر کا اظہار انہوں نے مرکز راوی روڈ میں سیاسی امور کے دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ناظم سیاسی امور چوہدری کا شف نواز رندھاوا، ڈاکٹر عبدالغفور راشد، حافظ بابر فاروق رحیمی اور حافظ شفیق کاشف بھی اس موقع پر موجود تھے۔ پروفیسر ساجد میر کاکہنا تھاکہ  پوری دنیا نے الیکٹرونک ووٹنگ مشین کو مسترد کیاہے، الیکشن کمیشن نےبھی اعتراض کیاہے،یہ حکومت خود دھاندلی کی پیداوارہےاورانتخابی اصلاحات کاانکوحق نہیں ہے، ان کا الیکٹرونک مشین کے ذریعے الیکشن چوری کامنصوبہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ ملک میں تاریخی مہنگائی غریب کیلئے ناقابل برداشت ہوچکی ہے،پی ڈی ایم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ملک بھر میں حکومت مخالف جلسے کیے جائیں گے، پی ڈی ایم وکلاء احتجاج کی حمایت کرتی ہے اور ان کا ساتھ دے گی، آزاد عدلیہ کیلئے وکلا کی جدوجہد میں ساتھ ہوں گے،پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کی سرپرستی میں متفقہ طورپر آگے بڑھے گی اور ستمبر کے اجلاس میں تحریک کا فیصلہ کن شیڈول دیں گے۔سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ ہم صرف جلسوں پر اکتفا نہیں کریں گے بلکہ عملی جدوجہد کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -