سدھارتھ شکلا کی موت، بالی ووڈ اداکارہ حنا خان نے آنجہانی اداکار کیساتھ ہونیوالی چیٹ کی تفصیلات دینے سے انکار کردیاکیونکہ۔ ۔ ۔
ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بگ باس سے شہرت پانے والے بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا گزشتہ ماہ ہارٹ اٹیک آنے سے 40سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہو گئے۔ساتھی اداکار سدھارتھ کو اپنے اپنے انداز میں خراج تحسین پیش کر رہے ہیں اور ان کے ساتھ گزرے لمحات کو یاد کر رہے ہیں۔ ایسے ہی اداکارہ حنا خان نے گزشتہ دنوں سدھارتھ کے متعلق ایک خوشگوار یاد اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق حنا خان نے اپنے نئے انٹرویو میں بتایا کہ رواں سال کے آغاز میں میرے والد کے انتقال کے بعد سدھارتھ اور میرے درمیان ایک مختصر سے چیٹنگ ہوئی، جس نے مجھے میرے والد کی موت کا غم بھلا دیا۔حنا خان نے بتایا کہ سدھارتھ کے ساتھ اس چیٹنگ سے مجھے بہت خوشی ملی اور میرے غم میں کمی آئی۔ میں اس چیٹنگ کی تفصیل دنیا کو نہیں بتاﺅں گی، ہاں مگر میں سدھارتھ کی فیملی کے ساتھ وہ چیٹنگ ضرور شیئر کروں گی جو اس کے متعلق کہانیوں کی تلاش میں ہیں۔
بالی ووڈ ہنگامہ سے گفتگو کرتے ہوئے حنا خان کا کہنا تھا کہ سدھارتھ کی اچانک موت نے دوسروں کی طرح مجھے بھی ہلا کر رکھ دیا تھا۔ میں اس معاملے پر زیادہ بات نہیں کرنا چاہتی کہ سدھارتھ کی موت پر میں کس صدمے سے گزری ہوں، میں صرف اتنا جانتی ہوں کہ میں اس آدمی کوکبھی بھول نہیں پاﺅں گی اور اس کی موت میری زندگی کا بدقسمت ترین واقعہ ہے۔