حریم شاہ اور صندل خٹک کی پرائیویٹ ویڈیو وائرل ہوگئی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹک ٹاکرز حریم شاہ اور صندل خٹک کی ایک اورپرائیویٹ ویڈیو وائرل ہو گئی۔
ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق دونوں سہیلیوں کی منظرعام پر آنے والی اس نئی ویڈیو میں وہ ایک دوسری کے ساتھ اپنے پیار اور مضبوط دوستانے کا اظہار کر رہی ہوتی ہیں جبکہ پس منظر میں ایک مدھر گیت چل رہا ہوتا ہے۔
حریم شاہ کی طرف سے یہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی گئی ہے جس میں وہ اور صندل خٹک ہمیشہ دوستی نبھانے کا عہد کرتے ہوئے آخر میں ایک دوسری کو بوسہ دیتی ہیں۔ویڈیو پر کمنٹس میں صندل خٹک کی طرف سے حریم شاہ کو ’آئی لو یو‘ کہا گیا جس کے جواب میں حریم شاہ نے اسے ’لو یو ٹو‘ کہا۔
دیگر صارفین کمنٹس میں ان کی مضبوط دوستی کو سراہ بھی رہے ہیں اور کچھ لوگ حسب معمول انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں۔