سندھ کے وزیر سے شادی کرنے کے دعوے پر حریم شاہ کا یوٹرن، نئی کہانی شیئرکردی

سندھ کے وزیر سے شادی کرنے کے دعوے پر حریم شاہ کا یوٹرن، نئی کہانی شیئرکردی
سندھ کے وزیر سے شادی کرنے کے دعوے پر حریم شاہ کا یوٹرن، نئی کہانی شیئرکردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹک ٹاکر حریم شاہ کی طرف سے کچھ عرصہ قبل سندھ کے ایک وزیر کے ساتھ شادی کا دعویٰ کیا گیا جس پر انٹرنیٹ صارفین میں اس وزیر کی ڈھنڈیا پڑ گئی مگر گزشتہ دنوں حریم شاہ نے یہ کہہ کر اپنے اس دعوے کی نفی کر دی کہ ”میں تو مذاق کر رہی تھی۔“ اور اب اس نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر اپنے ایک مبینہ محبوب کی تصویر پوسٹ کر دی ہے اور انٹرنیٹ صارفین ایک بار پھر اس نوجوان کی تلاش میں جت گئے ہیں۔ 
نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق حریم شاہ کی طرف سے پوسٹ کی گئی اس تصویر میں موجود نوجوان نے سفید رنگ کی شرٹ پہن رکھی ہوتی ہے اور بظاہر کسی سرکاری دفتر میں کھڑا ہوتا ہے۔ اس تصویر کے ساتھ کیپشن میں حریم شاہ کی طرف سے لکھا گیا ہے کہ ”مائی بے بی، فی الوقت کچھ نہیں بتانا چاہتی۔“واضح رہے کہ حریم شاہ نے گزشتہ روز صندل خٹک کے ساتھ بھی اپنی ایک نئی ویڈیو پوسٹ کی ہے جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں اور لوگ ویڈیو میں ان کے باہم بوس و کنار کرنے پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں۔

مزید :

تفریح -