ڈھلوان پر کھڑی گاڑی میں جنسی تعلق کے دوران جوڑا موت کے منہ میں جاتے جاتے بچ گیا
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک جوڑا رات کے وقت گاڑی میں شرمناک کام کرتے ہوئے موت کے منہ میں جاتے بال بال بچ گیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ واقعہ برطانیہ کی ڈاربی شر کاﺅنٹی میں پیش آیا ہے۔ یہ جوڑا ایک ڈھلوان سطح پر گاڑی کھڑی کرکے جنسی تعلق قائم کرنے میں مشغول ہو گیا اور اس دوران غلطی سے ان کا ہاتھ لگنے سے گاڑی کی ہینڈ بریک نیچے ہو گئی اور گاڑی سرکتی ہوئی ایک چٹان کے آخری سرے پر جا کر اٹک گئی۔
رپورٹ کے مطابق گاڑی کچھ اس انداز میں چٹان کے آخری سرے پر جا کر رکی کہ اس کے اگلے ٹائر چٹان سے نیچے اتر چکے تھے اور گاڑی کچھ اور آگے سرک جاتی تو دونوں کی موت یقینی تھی۔ ڈاربی شر پولیس کی طرف سے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر بتایا گیا ہے کہ جب آفیسرز اس جوڑے کو ریسکیو کرنے پہنچے تو وہ گاڑی میں ابھی تک برہنہ حالت میں موجود تھے۔ اس واقعے میں مرد اور عورت دونوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔