امریکہ نے اسرائیل کے انتہائی مضبوط ہتھیار کو مزید خطرناک بنانے کیلئے ایک ارب ڈالر کی منظوری دے دی

امریکہ نے اسرائیل کے انتہائی مضبوط ہتھیار کو مزید خطرناک بنانے کیلئے ایک ارب ...
امریکہ نے اسرائیل کے انتہائی مضبوط ہتھیار کو مزید خطرناک بنانے کیلئے ایک ارب ڈالر کی منظوری دے دی
سورس: Wikimedia Commons

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ کی کانگریس نے اسرائیل کے میزائل دفاعی نظام آئرن ڈوم کو مزید بہتر کرنے کیلئے ایک ارب ڈالر کے فنڈز کی منظوری دے دی۔

امریکی کانگریس میں آئرن ڈوم کی اپ گریڈیشن کیلئے امداد پر ہونے والی ووٹنگ میں 420 ارکان نے اس کے حق میں جب کہ نو نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ مخالفت کرنے والوں میں آٹھ ڈیموکریٹس اور ایک ریپبلکن رکن شامل ہے۔

کانگریس سے بھاری اکثریت سے منظور ہونے والے بل کو سینیٹ میں بھیج دیا گیا ہے۔ سینیٹ میں بل پر ووٹنگ کی تاریخ کا اعلان تا حال نہیں کیا گیا۔ 

خیال رہے کہ آئرن ڈوم دنیا میں مضبوط ترین دفاعی نظام سمجھا جاتا ہے۔ اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ اس دفاعی نظام نے 2011 سے اب تک ہونے والے 90 فیصد حملوں کو کامیابی کے ساتھ روکا ہے۔