شاہ محمود قریشی کی انڈونیشین ہم منصب سے ملاقات ، دونوں رہنماؤں نے کن اہم امور پر اتفاق کر لیا ؟جانئے 

شاہ محمود قریشی کی انڈونیشین ہم منصب سے ملاقات ، دونوں رہنماؤں نے کن اہم ...
شاہ محمود قریشی کی انڈونیشین ہم منصب سے ملاقات ، دونوں رہنماؤں نے کن اہم امور پر اتفاق کر لیا ؟جانئے 

  

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 76ویں اجلاس کے موقع پر انڈونیشیا کی وزیر خارجہ ریٹنو مرسودی کے ساتھ ملاقات کی جس میں دونوں وزرائے خارجہ کے مابین دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

تفصیلات کےمطابق شاہ محمود قریشی نےانڈونیشین ہم منصب کو بتایاکہ پاکستان انڈونیشیاکےساتھ اپنےبرادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتاہے،پاکستان، انڈونیشیا کےساتھ سیاسی ، تجارتی ، اقتصادی اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے اقوام متحدہ ، آسیان اور دیگر بین الاقوامی فورمز پر دو طرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان، وزیر اعظم عمران خان کے کے ویژن کی روشنی میں اقتصادی ترجیحاتی ایجنڈے پر گامزن ہے۔وزیر خارجہ نے پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان اقتصادی تعلقات کو وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا ۔

انڈونیشیا کی وزیر خارجہ نے کابل سے، انڈونیشین سفارتی عملے کے محفوظ انخلاءمیں سہولت کی فراہمی پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور پاکستان کی قیادت کا شکریہ ادا کیا ۔دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان اعلیٰ سطحی روابط کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا ۔دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور انڈونیشیا کے مابین دو طرفہ سیاسی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے، اقتصادی تعاون کو وسعت دینے اور عوام کی سطح پر روابط کے فروغ پر اتفاق کیاگیا ۔

مزید :

قومی -