گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں کتنی کمی ریکارڈ ہوئی ؟ ادارہ شماریات نے اعدادوشمار جاری کردیئے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کر دیئے جس کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.07 کی کمی ریکارڈ کی گئی ،مہنگائی کی مجموعی شرح 13.88 فیصد کی سطح پر ریکارڈ ہوئی،گزشتہ ہفتے کے دوران 20 اشیائے ضرور یہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،گھی، چاول، انڈے، چینی اور زندہ مرغی کی قیمتوں میں اضافہ نہ تھم سکا۔
ادارہ شماریات کے مطابق ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 7 روپے 76 پیسے کا اضافہ ہوا، انڈے فی درجن 2 روپے 98 پیسے مہنگے ہو کر 178.92 روپے کے ہو گئے، چینی کی فی کلو قیمت میں 3 پیسے کا مزید اضافہ ہو گیا، گھی کی فی کلو قیمتوں میں 59 پیسے کا اضافہ ہوا، بیف فی کلو قیمت 88 پیسے، مٹن فی کلو ایک روپیہ 39 پیسے مہنگا ہو گیا۔
رپورٹ کے مطابق زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 29 پیسے کا اضافہ ہوا، پانچ لیٹر کولنگ آئل کی قیمتوں میں 6 ورپے تک کا اضافہ ریکارڈ ہوا، تازہ دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 14 پیسے کا اضافہ ریکارڈ ہوا،گزشتہ ہفتے کے دوران 10 اشیاءکی قیمتوں میں کمی ریکارڈ ہوئی،کیلا کی فی درجن قیمت میں 6 روپے، پیاز فی کلو 3 روپے تک سستا ہوا۔ ادارہ شماریات کے مطابق لہسن کی فی کلو قیمت میں 6 روپے تک کی کمی ہوئی، بیس کلو آٹے کا تھیلا 20 روپے تک سستا ہوا، دال مونگ، دال ماش، دال مسور، آلو بھی سستی ہونے والی اشیا میں شامل،گزشتہ ہفتے کے دوران 21 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔