شہباز تاثیر نے اداکارہ نیہا راجپوت سے شادی کرلی، نکاح کی ویڈیو بھی سامنے آگئی

شہباز تاثیر نے اداکارہ نیہا راجپوت سے شادی کرلی، نکاح کی ویڈیو بھی سامنے آگئی
شہباز تاثیر نے اداکارہ نیہا راجپوت سے شادی کرلی، نکاح کی ویڈیو بھی سامنے آگئی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق  گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیراورماڈل و اداکارہ نیہاراجپوت شادی کے بندھن میں بندھ گئے  ہیں۔

 شہبازتاثیر اور ماڈل نیہاراجپوت کی نکاح کے ویڈیو بھی منظرعام پر آگئی ہے۔شہباز تاثیر نے شادی کے موقع پر سفید کُرتا پاجامہ کے ساتھ واسکٹ زیب تن کیا جبکہ نیہا راجپوت نے  گرے رنگ کا عروسی جوڑا پہنا ہوا تھا۔دونوں کی شادی کی حوالے سے گزشتہ چند روز سے خبر یں سامنے آئی تھیں۔شہباز تاثیر کو دس سال قبل لاہور سے اغوا کرلیا گیا تھا۔ شہباز تاثیر کی پہلی شادی ماہین  سے 2010 میں ہوئی تھی۔ اس جوڑی نے شادی کے 10 سال مکمل ہونے سے پہلے جنوری 2020 میں اپنی راہیں جدا کیں۔ اس دوران ماہین کو شہباز کے اغواء کا صدمہ بھی سہنا پڑا۔

مزید :

تفریح -