بلاول بھٹو زر داری سے برطانوی اور چینی سفراء کی الگ الگ ملاقات ، کیا گفتگو ہوئی ؟ جانئے

بلاول بھٹو زر داری سے برطانوی اور چینی سفراء کی الگ الگ ملاقات ، کیا گفتگو ...
بلاول بھٹو زر داری سے برطانوی اور چینی سفراء کی الگ الگ ملاقات ، کیا گفتگو ہوئی ؟ جانئے

  

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے چیئر مین چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر اورچینی سفیر نونگ رونگ نے زرداری ہاؤس میں الگ الگ ملاقات ہے،جس میں دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی ۔

جاری اعلامیہ کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنرنے ملاقات کے دوران  افغانستان کی بدلتی صورت حال کے حوالے سے خصوصی گفتگو کی گئی ، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے اپنے دورہ سندھ سے متعلق منصوبے سے آگاہ کیا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کے دورہ سندھ سے متعلق منصوبے کا خیرمقدم کیا۔

دوسری طرف زرداری ہاؤس میں چینی سفیر نونگ رونگ نے بھی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی ،دونوں رہنماؤں نےطویل اور پائیدار پاک چین دوستی پر بات چیت کی ۔بلاول بھٹو زرداری اور چینی سفیر نونگ رونگ کے درمیان اقتصادی راہداری کے حوالے سے بھی گفتگو  کی گئی جبکہ افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے بھی خصوصی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

مزید :

قومی -