خلع مانگنے پر شوہر نے بیوی کے ساتھ ایسی گھناؤنی حرکت کردی کہ روح کانپ اٹھے

خلع مانگنے پر شوہر نے بیوی کے ساتھ ایسی گھناؤنی حرکت کردی کہ روح کانپ اٹھے
خلع مانگنے پر شوہر نے بیوی کے ساتھ ایسی گھناؤنی حرکت کردی کہ روح کانپ اٹھے
سورس: File

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد میں خلع مانگنے پر سنگدل شوہر نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ گلستان جوہر میں پیش آیا جہاں سنگدل شوہر اپنے دو دوستوں کے ساتھ موٹر سائیکل پر آیا اور بیوی پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگیا۔ تیزاب گردی کے باعث خاتون کا ہاتھ اور کمر جھلس گئی۔

متاثرہ خاتون کی دو سال قبل ملک صابر نامی شخص سے شادی ہوئی تھی۔ اس نے خلع کیلئے عدالت میں درخواست دائر کر رکھی تھی۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -سندھ -کراچی -