پنجاب کے آٹھ شہروں میں کورونا ویکسینشن کے جعلی اندراج کا انکشاف
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب کے آٹھ شہروں میں ویکسی نیشن کے جعلی اندراج کا انکشاف ہوا ہے اور 16 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ پنجاب حکومت نے 8 شہروں میں بروقت کارروائی کی ہے اور 16 افراد کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ 12 مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔صوبائی حکومت کی طرف سے سیالکوٹ، وہاڑی، رحیم یار خان، لودھراں، لاہور، فیصل آباد، چنیوٹ اور ملتان میں کارروائی کی گئی۔چیف سیکرٹری کامران علی افضل کا کہنا ہے کہ ویکسین کا جعلی اندراج کرنیوالے کسی رعائت کے مستحق نہیں۔ کورونا ویکسینیشن مہم قومی مقصد ہے اور کورونا ویکسین کا جعلی اندراج کرنے والوں کیخلاف کارروائی جاری ہے۔