بیورور کریسی کے بعد پنجاب پولیس میں تبادلوں کی آندھی ، ایک دن میں 35 افسران کے تقرر تبادلے کردئیے گئے

بیورور کریسی کے بعد پنجاب پولیس میں تبادلوں کی آندھی ، ایک دن میں 35 افسران کے ...
بیورور کریسی کے بعد پنجاب پولیس میں تبادلوں کی آندھی ، ایک دن میں 35 افسران کے تقرر تبادلے کردئیے گئے

  

لاہور(ّڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب پولیس کے2 ایس ایس پیز،  15 ایس پیز  اور 13 ڈی ایس پیز سمیت 35 افسران کے تقرر تبادلے کردئیے گئے۔ ایس پیز  اور ڈی ایس پیز کے کے تقرر تبادلے کے حوالے سے آئی جی پنجاب راؤ سردار نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گریڈ 19 کے علی ناصر رضوی کو ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ ،فضل حامد کو ایس پی سپیشل برانچ راولپنڈی، محمد عبداللہ لک کو ایس ایس پی آپریشن فیصل آباد،معاذ ظفر کو ایس پی انویسٹی گیشن اوکاڑہ، شازیہ سرور کو ڈپٹی  ڈاٹریکٹر  ایڈمنسٹریشن ایلیٹ فورس پنجاب، اعجاز رشید کو ایس پی انویسٹی گیشن ون ، فیصل شہزاد کو ایس ایس پی پولیس سکول آف  انٹیلی جنس، لیفٹننٹ (ر) کامران عامر خان کو ایڈیشنل ایس پی صدر ڈویژن راولپنڈی، حسن جاوید بھٹی کو ایڈیشنل ایس پی سٹی ڈویژن لاہور، ڈاکٹر محمد رضا تنویر کو ایڈیشنل ایس پی اقبال ٹاؤن ڈویژن لاہور،  غلام مصطفی گیلانی کو ایڈیشنل ایس پی جڑانوالہ ڈویژن، واجد حسین کو ایڈیشنل ایس پی سرگودھا، مزمل حسین کو ایس ایس پی آر آئی بی گوجرانوالہ ، فاروق احمد ہندل کو بٹالین کمانڈر فور تعینات کیا گیا ہے۔ایس پی آصف مسعود، اویس شفیق  کو سی پی او رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ کیپٹن (ر)دوست محمد کی خدمات ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کے حوالے کردی گئیں ہیں۔

ظفر اقبال کو ڈی ایس پی آر آئی بی ٹو  فیصل آباد،مختار احمد کو ڈی ایس پی سی آر او فیصل آباد،  ذوالفقار علی کو ڈی ایس  پی انویسٹی گیشن 6، لاہور، غلام شبیر کو ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم شیخوپورہ، علی عباس کو ڈی ایس پی انویسٹی گیشن  ہیڈکوارٹر سول لائنز ڈویژن لاہور، سیف اللہ کو ایس ڈی پی او سٹی جھنگ جبکہ افتخار احمد کو سی پی او آفس رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔تنویر اختر کی خدمات ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کے سپر د کردی گئیں ہیں۔ محمد رضوان ، سید محمد نبی ،  محمد انور کی خدمات ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کے سپرد کردی گئیں ہیں۔ڈی ایس پی محمد نذیر،  غلام فرید کی خدمات ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی کے سپرد کردی گئیں ہیں۔

مزید :

قومی -