جنت نظیر وادی کو دنیا کا بہترین سیاحتی مقام بنائیں گے ،سردار تنویر الیاس نےسیاحوں کے لئے بڑا اعلان کردیا 

جنت نظیر وادی کو دنیا کا بہترین سیاحتی مقام بنائیں گے ،سردار تنویر الیاس ...
جنت نظیر وادی کو دنیا کا بہترین سیاحتی مقام بنائیں گے ،سردار تنویر الیاس نےسیاحوں کے لئے بڑا اعلان کردیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) آزاد کشمیر کے صدر اور سینئر وزیر ریاست جموں و کشمیر سردار الیاس خان نےکہا ہے کہ ہم خالی اور کھوکھلے دعوے نہیں عملی اقدامات کریں گے ،جنت نظیر وادی کو دنیا کا بہترین سیاحتی مقام بنائیں گے ،ہم ایسا کام کریں گے کہ دنیا بھرکےسیاح بڑی تعدادمیں  آزادکشمیرکارخ کریںگے،آزاد کشمیر میں بے روزگاری کے خاتمے کے لئے طویل مدتی منصوبوں کی داغ بیل ڈالی جا رہی ہے، کشمیری جلد ہی خطے میں تبدیلی کے اثرات محسوس کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق کوٹلی کے ایک روزہ دورے پر واپسی کے بعد اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےسردارتنویرالیاس خان کاکہناتھاکہ کشمیری عوام کے دل وزیراعظم عمران خان کے ساتھ دھڑکتے ہیں،پیپلز پارٹی اور ن لیگ آزاد کشمیر میں قصہ پارینہ بن چکی ہیں،آزاد کشمیر میں آج ہر طرف تحریک انصاف ہی نظر آ رہی ہے،پی ٹی آئی کی قیادت کشمیریوں کی توقعات پر پورا اترے گی ،ہم پوری کمٹمنٹ کے ساتھ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق آزاد کشمیر میں مثالی گورننس کرکے دکھائیں گے،خطے میں انفراسٹریکچر،انڈسٹریز اور صنعتوں کا جال بچھا دیں گے،ہم چاہتے ہیں کہ ایسے طویل مدتی منصوبے بنائے جائیں جن سے ہمارے کشمیری بچے مستفید ہوں ۔

سینئر وزیر ریاست آزاد جموں و کشمیر کا کہنا تھا کہ خطے میں تحریک انصاف کی حکومت شارٹ اور لانگ ٹرم منصوبوں کا آغاز کر رہی ہے،جن میں شفافیت کو اولین ترجیح دی جائے گی ،ماضی کی طرح سرکاری خزانے پر ہاتھ صاف کرنے والوں کی آزاد کشمیر میں کوئی جگہ نہیں ہے،جس کسی کے خلاف شکایت موصول ہوئی ،غیر جانبدارانہ تحقیقات کے بعد ایسے عناصر کو نشان عبرت بنایا جائے گا اور کسی کے ساتھ کوئی رعایت اور نرمی نہیں برتی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ سیاحتی میدان میں نئے سرے سے منصوبہ سازی کی جارہی ہے،جلد ہی میگا پراجیکٹ شروع ہوں گے جن کے ذریعے جنت نظیر وادی کی کشش مزید نکھر کر دنیا کے سامنے آئے گی،کشمیری مہمان نواز قوم کے طور پر دنیا بھر میں مشہور ہے،ہم پاکستان سمیت دنیا بھرسےآنے والے سیاحوں کے لئے جدید سہولیات متعارف کروا رہے ہیں،لوگوں کو اب آزاد کشمیر میں حقیقی تبدیلی نظر آنا شروع ہوجائے گی۔