جنید خان کی نو بالز بلوچستان کو لے ڈوبیں، بابر اعظم کی ٹیم نے پہلا میچ اپنے نام کرلیا

جنید خان کی نو بالز بلوچستان کو لے ڈوبیں، بابر اعظم کی ٹیم نے پہلا میچ اپنے ...
جنید خان کی نو بالز بلوچستان کو لے ڈوبیں، بابر اعظم کی ٹیم نے پہلا میچ اپنے نام کرلیا

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سینٹرل پنجاب نے اپن دوسرے میچ میں بلوچستان کو دو وکٹوں سے شکست دیدی۔

سینٹرل پنجاب کی ٹیم نے 143 رنز کا ہدف ایک اوور قبل حاصل کیا۔ ٹارگٹ حاصل کرنے میں جنید خان کی نو بالز اور یاسر شاہ کے کیچ ڈراپ کرنے نے سینٹرل پنجاب کی خوب مدد کی۔ سینٹرل پنجاب کی جانب سے کپتان بابر اعظم 65 رنز بناکر سب سے کامیاب بلے باز رہے۔دیگر بلے بازوں میں حسن علی نے 20 اور وہاب ریاض نے 19 رنز بنائے۔ وہاب ریاض 19 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ان کے 19 رنز نے سینٹرل پنجاب کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔ بلوچستان کی جانب سے جنید خان نے تین جبکہ عاکف جاوید اور کاشف بھٹی نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بلوچستان کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 142 رنز بنائے تھے۔ بلوچستان کی جانب سے عمید آصف نے 32، کاشف بھٹی نے 27 اور بسمہ اللہ خان نے 21 رنز بنائے۔ سینٹرل پنجاب کی جانب سے عثمان قادر نے چار اور وہاب ریاض نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔بلوچستان کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

مزید :

کھیل -