بابر، رضوان کی جوڑی نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا

بابر، رضوان کی جوڑی نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا

  

لاہور(سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے بھارت سے ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور اعزاز چھین لیا۔بابراعظم اور رضوان کی اوپننگ جوڑی نے ٹی20 کی 36 اننگز میں 56.73 کی اوسط سے 1 ہزار 929 بنائے ہیں جبکہ بھارتی جوڑی روہت شرما اور شیکھر دھون نے 52 اننگز میں 33.51 کی اوسط سے 1 ہزار 743 رنز بنارکھے ہیں۔بابر اور رضوان نے ٹی20 میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے بغیر کسی نقصان 150 پلس رنز کا ٹارگٹ دو بار حاصل کیا ہے۔کستان 2021 کے ٹی20 ورلڈکپ میں روایتی حریف بھارت کو بھی 10 وکٹوں کی شکست سے دوچار کیا تھا دوسری جانب شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ بابر اعظم اور محمد رضوان کو ہی اوپننگ کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ دونوں ک کمبی نیشن بہت اچھا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -