باؤلر نسیم شاہ نے محمد رضوان کو لاکھوں میں ایک قرار دیدیا

 باؤلر نسیم شاہ نے محمد رضوان کو لاکھوں میں ایک قرار دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ نے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو لاکھوں میں ایک قرار دیدیا اور ان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان پر پوری قوم کی طرح ان کو بھی فخر ہے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں کپتان بابر اعظم اور محمدرضوان کی جوڑی نے ایک مرتبہ دوبارہ اپنی اہلیت کو ثابت کیا۔اورتنقید کرنے والوں کا منہ بند کردیا جو اس بات کا ثبوت ہے کہ دونوں آج بھی نمبر ون کھلاڑی ہیں اور ہر ٹیم کے خلاف عمدہ پرفارمنس دکھا سکتے ہیں باؤلر نسیم شاہ نے کہا کہ پاکستان ٹیم پر فخر ہے مستقبل میں بھی کپتان بابر اور محمد رضوان سے عمدہ کھیل کی امید ہے۔