سموگ سے متعلق کیس، غیرقانونی پارکنگ پر2 ہزار جرمانہ کرنے کاحکم 

سموگ سے متعلق کیس، غیرقانونی پارکنگ پر2 ہزار جرمانہ کرنے کاحکم 

  

 لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہدکریم نے سموگ اور آلودگی کے تدارک سے متعلق کیس میں غیر قانونی پارکنگ کرنیوالوں کو 2ہزار روپے جرمانہ کرنے کا حکم دیدیا عدالت نے شہر میں آلودگی کا باعث بننے والی سٹیل ملز کیخلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم دیا عدالت نے آنیوالے دنوں میں کھلاڑیوں کے میچز کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کوجامع ٹریفک پلان بنانے کی ہدایت بھی کی عدالت نے چیف ٹاؤن پلانر ایل ڈی اے اوراندرون شہر قانونی تعمیرات پر ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی سے بھی آئندہ سماعت پررپورٹ طلب کرلی عدالت نے بے ہنگم پارکنگ کے مسائل پر سی ای او لاہور پارکنگ کمپنی کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا عدالت نے چیف سیکرٹری کو فصلوں کی باقیات جلانے والوں کے خلاف کارروائی کیلئے ڈپٹی کمشنر کو مراسلہ بھجوانے کا حکم بھی دیا  دوران سماعت جوڈیشل واٹر اینڈ انوائرمینٹل کمیشن کی جانب سے عدالتی احکامات بارے عمل درآمد رپورٹ پیش کی گئی ممبر جوڈیشل واٹرکمیشن نے عدالت کوبتایا کہ ایل ڈی اے کے کمرشلائزیشن کے قانون میں بہت سی قانونی پیچیدگیاں ہیں، ایل ڈی اے کی ان قانونی پیچیدگیوں کو مناسب ترامیم کے بعد قابل عمل بنایا جا سکتا ہے، عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر اس حوالے سے متعلقہ قوانین پیش کئے جائیں،  چیئرمین ٹاؤن پلانرز ایل ڈی اے کو بھی طلب کر رہے ہیں عدالت نے مذکورہ بالاریمارکس اوراحکامات کے ساتھ کیس کی مزید سماعت اگلے ہفتے تک کے لئے ملتوی کردی۔

مزید :

علاقائی -