سی ٹی او لاہور کاسمارٹ لائسنسگ مناواں ڈرائیونگ سنٹر کا دورہ
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے گذشتہ روز سمارٹ لائسنسگ مناواں ڈرائیونگ سنٹر کا اچانک دورہ کیا، اس موقعہ پر ڈی ایس پی لائسنسنگ کامل خان، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز مبشرگجر اور دیگر انچارج برانچز بھی موجود تھے، سی ٹی او لاہور نے نئے سمارٹ ڈرائیونگ سنٹر میں مختلف مراحل اور سہولیات کا جائزہ لیا، سی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے لائسنس اور ٹکٹوں کا ریکارڈ چیک کیا، اس موقعہ پر انہوں نے ڈرائیونگ لائسنس کیلئے آنے والے شہریوں سے سہولیات بارے استفسار کیا، شہریوں کی بڑی تعداد نے نئے سمارٹ لائسنس سینٹرز کو سراہا، نئے اسٹیٹ اف دی آرٹ سینٹر میں شہریوں کیلئے پانی اور بیٹھنے کے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں، سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ سمارٹ لائسنسنگ سینٹر اسٹیٹ آف دی آرٹ بنایا گیا ہے، جہاں پر ڈرائیونگ ٹیسٹ کیلئے آنے والے تمام شہریوں کی ٹیسٹنگ ویڈیوز محفوظ رکھی جارہی ہے، جبکہ لائسنسنگ سنٹرز میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے، سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ کرپشن کی شکایت پر اہلکار سمیت متعلقہ انچارج جوابدہ ہوگا، بعدازاں منتظر مہدی نے شہید احمد مبین پولیس لائنز میں سکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔