کانسٹیبل قتل کیس، ملزم کی درخواست ضمانت بعدازگرفتار ی پر سماعت ملتوی 

  کانسٹیبل قتل کیس، ملزم کی درخواست ضمانت بعدازگرفتار ی پر سماعت ملتوی 

  

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے ماڈل ٹاؤن کے علاقہ میں کانسٹیبل کمال احمد کو شہید کرنے کے مقدمہ میں ملزم عکرمہ بخاری کی ضمانت بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست پرسماعت 26ستمبر تک ملتوی کردی   مقتول کانسٹیبل کا بھائی مقدمہ کی پیروی کے لئے عدالت میں پیش ہوا،دوران سماعت مقتول کے اہل خانہ نے وکیل نے دلائل دینے کیلئے مزید مہلت طلب کی جسے عدالت نے منظور کرلیا، اس کیس میں ملزم کی جانب سے فریاد علی شاہ ایڈوکیٹ پہلے ہی دلائل دے چکے ہیں۔ 

جبکہ مقدمہ میں شریک ملزم کے والد ساجد حسین بخاری کی ضمانت عدالت پہلے ہی منظور کرچکی ہے۔

مزید :

علاقائی -