آشیانہ ہاؤسنگ کیس، شہبازشریف کو مستقل حاضری سے استثنیٰ 

  آشیانہ ہاؤسنگ کیس، شہبازشریف کو مستقل حاضری سے استثنیٰ 

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج ساجد علی اعوان نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں وزیر اعظم شہباز شریف کو مستقل حاضری سے استثنیٰ دے دیا عدالت نے وزیراعظم  شہباز شریف کو سرکاری مصروفیات کے باعث حاضری سے مستقل استثنی کی استدعا منظور کرتے ہوئے فیصلہ سنایا عدالت نے انوار حسین ایڈووکیٹ کو میاں شہباز شریف کا پلیڈر مقرر کر دیا،عدالت نے میاں شہباز شریف کے پلیڈر کو ٹرائل میں ہر پیشی پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی  شہباز شریف نے اپنے وکیل امجد پرویز کی وساطت سے مستقل حاضری معافی کی درخواست دائر کر رکھی تھی درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے میاں شہباز شریف کی مستقل حاضری کی درخواست میں موقف اختیارکیاگیا تھا کہ میاں شہباز شریف کو سرکاری مصروفیات کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے، عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد مذکورہ بالاحکم جاری کردیاہے۔یادرہے کہ احتساب عدالت نے ماضی میں بھی اسی کیس میں شہباز شریف کو حاضری سے استثنی دیا تھا جو منی لانڈرنگ کیس میں گرفتاری کے بعد واپس لے لیا گیا تھا۔

مزید :

علاقائی -