پنجاب ایمرجنسی سروس نے 24گھنٹوں میں 1058حادثات پر ریسپانڈ کیا

پنجاب ایمرجنسی سروس نے 24گھنٹوں میں 1058حادثات پر ریسپانڈ کیا

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)پنجاب ایمرجنسی سروس نے 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1058ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں  610 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا 476معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (75فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات  540ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور32 مسافر 422 اور130پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔

۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ261ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت272متاثرین کے ساتھ پہلے ملتان81حادثات میں 86متاثرین کے ساتھ دوسرے اوفیصل آباد78حادثات میں 81متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔  واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1092متاثرین میں 885مرد اور207خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 194افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور563افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ335زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 912موٹرسائیکلز،65آٹو رکشے90موٹر کاریں،24وین08مسافربسیں،28ٹرک اور83دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -