لاہور پولیس کرکٹ سیریز کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنائیگی، افضال احمد کوثر

   لاہور پولیس کرکٹ سیریز کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنائیگی، افضال احمد کوثر

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہورافضال احمد کوثر نے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا  ایس ایس پی آپریشنزلاہور کیپٹن(ر)مستنصر فیروز، ایس پی سکیورٹی صاعد عزیز،ایس پی ڈولفن سکواڈ نعیم توقیرودیگرافسران اُنکے ہمراہ تھے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے پی سی بی حکام سے ملاقات کی اور سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ا سٹیڈیم کے اطراف کا معائنہ کیا  ایس ایس پی آپریشنز اورایس پی ماڈل ٹاؤن نے افضال احمد کوثر کوسکیورٹی انتظامات بارے بریفنگ دی۔ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر نے کہا کہ لاہور پولیس پاک انگلینڈ کرکٹ سیریز کی فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے گی۔ شائقین و کھلاڑیوں کو بھرپور سکیورٹی اور سہولیات فراہم کی جائے گی سکیورٹی انتظامات کے حوالہ سے متعلقہ اداروں سے مکمل رابطہ میں ہیں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں  ڈولفن سکواڈ اور پی آریو ٹیمیں مسلسل پٹرولنگ کریں گی، بلند عمارتوں پر سنائپرز تعینات ہونگے۔سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ٹیموں اور سٹیڈیم کے اطراف کی نقل و حرکت مانیٹر کی جائیگی۔انہوں نے مزید کہا کہ سٹیڈیم ونجی ہوٹل کے گردو نواح میں سرچ اینڈ سویپ آپریشنز جاری رہیں گے۔

مزید :

علاقائی -