غالب مارکیٹ‘ زخمی حالت میں ملنے والی نوزائیدہ بچی ہسپتال میں دم توڑ گئی
لاہور(کرائم رپورٹر)غالب مارکیٹ کے علاقے سے زخمی حالت میں ملنے والی نوزائیدہ بچی دو روز بعد ہسپتال میں دم توڑ گئی، پولیس نے جائے وقوعہ سے ملنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے بچی کو پھینکنے والے موٹرسائیکل سوار مرد اور دو خواتین کی تلاش شروع کر دی سی سی پی او لاہور نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیاتفصیلات کے مطابق دو روز قبل غالب مارکیٹ کے علاقے گورومانگٹ روڈ پر نامعلوم موٹرسائیکل سوار مرد اور خواتین نوزائیدہ بچی کو پھینک کر فرار ہو گئے جس کے باعث بچی کو سر میں شدید چوٹیں آئیں تھیں۔
گزشتہ روز بچے دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گئی اطلاع ملنے پرپولیس نے قریبی عمارت میں لگے کیمروں کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر کے سنگدل ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔
دوسری جانب سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ماڈل ٹاو ن سے رپورٹ طلب کر کے سی سی سی ٹی وی کیمروں اور شواہد کی مدد سے موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ ایسے شرمناک واقعات معاشرے کے چہرے پر بدنما داغ ہیں نومولود بچی کو پھینکنے کے سفاکانہ فعل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری یقینی بنائی جائے گی۔