پنجاب حکومت کاگوادر میں پنجاب ہاؤس تعمیر کرنے کا فیصلہ 

پنجاب حکومت کاگوادر میں پنجاب ہاؤس تعمیر کرنے کا فیصلہ 

  

لاہور(این این آئی)پنجاب حکومت نے گوادر میں پنجاب ہاؤس تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، حتمی منظوری اور پیپر ورک مکمل ہونے کی صورت میں منصوبے پر جلد سے جلد کام کا آغاز کر دیاجائے گا۔ذرائع کے حوالے سے بتایاگیا ہے کہ پنجاب حکومت نے گوادر میں پنجاب ہاؤس تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی منظوری قائمہ کمیٹی برائے خزانہ و ترقیات دے گی۔ سیکرٹری مواصلات و تعمیرات گوادر میں پنجاب ہاؤس کی تعمیر کے حوالے سے قائمہ کمیٹی کو تفصیلی بریفنگ دیں گے۔ذرائع کے مطابق حتمی منظور ی اور پیپر ورک مکمل ہونے کی صورت میں منصوبے پر جلد سے جلد کام کا آغاز کر دیا جائیگا۔

پنجاب حکومت

مزید :

صفحہ آخر -