پنجاب حکومت کا بچوں کی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز

پنجاب حکومت کا بچوں کی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
  لاہور (آئی این پی) حکومت پنجاب کی جانب سے  بچوں کی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کی مہم کے دوران 4 لاکھ بچوں کی ویکسینیشن کردی گئی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنرز اور سی ای او ہیلتھ کے مختلف سکولز اور یونین کونسلوں کے دورے کیے اور ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو کی ہدایت پر گھروں میں بھی فیلڈ ٹیموں نے ویکسینیشن جاری رکھی۔ ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو کا کہنا ہے کہ 24 ستمبر تک ہر بچے کو فائزر کی ویکسین لگائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سو فی صد ٹارگٹ پورا کرنے کیلئے فالو اپ مہم بھی چلائی جائے گی۔
کورونا ویکسین 

مزید :

صفحہ آخر -