فیصل آباد، 8سالہ حمزہ کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار

فیصل آباد، 8سالہ حمزہ کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار

  

فیصل آباد (کرائم رپورٹر) اغواء کے بعد بچے کے قتل کا معاملہ پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ ہجویری ٹاؤن کے رہائشی آٹھ سالہ حمزہ کو ملزمان اعجاز وغیرہ نے تاوان کے لیے اغواء کیا تھا اسی دوران ملزمان نے مبینہ طور پر بچے کو بداخلاقی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا تھا مغوی بچے حمزہ کی لاش اغواء کے دو ہفتے بعد تاج کالونی کے رہائشی ریاض مغل کے گھر سے دو روز قبل برآمد ہوئی تھی ملزم اعجاز نے اپنے کزن اشفاق کے ہمراہ بیرون ملک فرار ہونے کیلئے ارجنٹ پاسپورٹ بھی اپلائی کیا تھا جبکہ اشفاق کے پاسپورٹ پر پہلے سے ہی سعودی عرب کا ویزا لگا ہوا تھا دوسری طرف پولیس نے ملزمان کا بیرون ملک فرار روکنے کیلئے اقدامات اٹھا رکھے تھے، سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد عمر سعید ملک کی ہدایت پر پولیس ٹیم نے جدید ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے مرکزی ملزم اعجاز کو گرفتار کر لیا پکڑے جانے والے ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

ملزم گرفتار

مزید :

صفحہ آخر -