ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزیاں،1148شہریوں کو نوٹس،25مقدمات کا اندراج

 ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزیاں،1148شہریوں کو نوٹس،25مقدمات کا اندراج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


      لاہور(سٹی رپورٹر) ڈی سی لاہور محمد علی کی زیر صدارت انسداد ڈینگی مہم کے سلسلہ میں اجلاس میں تمام الائیڈ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈی سی لاہور محمد علی کو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جاری سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ہے۔ ڈی سی لاہور محمد علی نے کہا کہ ڈینگی ورکرز فیلڈ میں ڈینگی سرگرمیوں کو مزید تیز کریں۔ ڈی سی نے کہا کہ 24 گھنٹوں میں 1148 شہریوں کو ڈینگی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر نوٹسز جاری کئے گئے ہیں اور کمرشل عمارتوں سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر 25 افراد کے خلاف ایف آئی آرز کا اندراج کروایا گیا ہے اور 08 افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ 1045 مقامات سے ان ڈور ڈینگی لاروا تلف کروایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 34 مقامات سے آؤٹ ڈور ڈینگی لاروا تلف کروایا گیا ہے اور یکم جنوری سے لیکر اب تک 97183 شہریوں کو ڈینگی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر نوٹسز جاری کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ 86 مقامات کو سیل کیا گیا ہے اور 3336 افراد کے خلاف ایف آئی آرز کا اندراج کروایا گیا ہے اور 920 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ڈی سی لاہور محمد علی نے کہا کہ ٹیمیں ڈینگی سروئلنس کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی مہم کو کامیاب بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ ڈی سی لاہور محمد علی نے کہا کہ ڈینگی کے معاملے میں کوتاہی برداشت نہیں کروں گا۔