حکومت سیلاب متاثرہ تاجروں کو خصوصی ریلیف دے،وقار میاں 

  حکومت سیلاب متاثرہ تاجروں کو خصوصی ریلیف دے،وقار میاں 

  

لاہور(سٹی رپورٹر) چیئرمین انجمن تاجران لاھور"قائد اعظم گروپ" وقار احمد میاں "ستارہ پاکستان" نے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ملکی سماجی حالات اس وقت شدید مخدوش صورتحال سے دوچار ہیں۔ ایک تہائی ملک سیلاب کی وجہ سے شدید متاثر ہے۔ متاثرہ شہروں میں چھوٹے تاجروں کا کروڑوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔حکومت متاثرہ چھوٹے تاجروں کیلئے خصوصی ریلیف دینے کے لیے پیکج کا اعلان کر ے  سبسڈیز دی جائیں۔ تا کہ وہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں دوبارہ کاروبار شروع ہو سکیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -