الخدمت،یونائیٹڈ اور جعفریہ الائنس کلین سویپ کریگا،سعید ملک

الخدمت،یونائیٹڈ اور جعفریہ الائنس کلین سویپ کریگا،سعید ملک

  

لاہور (میاں اشفاق انجم) ہوپ پنجاب میں بے داغ ماضی کی حامل قیادت دی ہے،آج حج ٹریڈ بچانے کا دن ہے الیکشن سے بھاگنے کی ہر کوشش ناکام بنا دی ہے یونائیٹڈ، خدمت،جعفریہ الائنس کے متفقہ امیدوار میرٹ پر ووٹ کے حق دار ہیں۔ جنوبی پنجاب اور وسطی پنجاب نے بڑی عزت دی ہے کلین سویپ کریں گے۔امتیاز چودھری کی خوبصورت روایات کو آگے بڑھائیں گے ان خیالات کا اظہار سابق ڈائریکٹر حج یونائیٹڈ گروپ ہوپ پنجاب کے چیف آرگنائزر ایگزیکٹو ممبر سعید احمد ملک نے روزنامہ ”پاکستان“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا جنوبی پنجاب کی برادری کا متحد ہونا ٹریڈ کے لئے نیک شگون ہے۔پنجاب کے حج آرگنائزر کھرے کھوٹے کی پہچان کر چکے ہیں اب کسی کے دھوکے میں نہیں آئیں گے۔فاؤنڈر گروپ کی طرف سے صرف ایک ووٹ مانگنا ان کی واضح شکست ہے۔سعید احمد ملک نے کہا حج2022ء میں ہمارے چیئرمین کی کوششیں اور عملی اقدامات کو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ہمارے چیئرمین پنجاب نے ایمانداری اور جیب سے خرچ کرنے کی روایت ڈالی ہے لاہور اور ملتان کے ساتھی پینل کو ووٹ دیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -