جنوبی پنجاب کے اتحاد نے فاؤنڈر گروپ کو آزمائش میں ڈال دیا

  جنوبی پنجاب کے اتحاد نے فاؤنڈر گروپ کو آزمائش میں ڈال دیا

  

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل)  ہوپ پنجاب کے آج لاہور اور ملتان میں ہونے والے انتخابات میں جنوبی پنجاب کی طرف سے پہلی دفعہ متحد ہونے اور خدمت، یونائیٹڈ،جعفریہ الائنس کے اتحاد کو ووٹ دینے کے فیصلے نے فاؤنڈر گروپ کو آزمائش میں ڈال دیا ہے۔پہلی دفعہ فاؤنڈر گروپ کو جنوبی پنجاب سے امیدوار نہیں ملا بزنس مین پینل پنجاب میں اتحاد کے امیدواروں کی حمایت کر رہا ہے۔ نبیل شاکر اور عبدالعزیز خان کی طرف سے امتیاز الرحمن چودھری کے امیدواروں کے حق میں دستبرداری کے بعد فاؤنڈرگروپ کو اپنی سیاست بچانے اور امیدواروں کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے مشکلات کا سامنا ہے۔ فاؤنڈرگروپ کی طرف سے مختلف علاقوں سے امیدوار نہ دینے پر بھی حیرت کا اظہار کیا گیا ہے۔شاہد رفیق کے علاوہ دونوں امیدواروں کو بڑی محنت کرنا پڑے گی۔جنوبی پنجاب اگر متحد رہا تو اور نتائج آئیں گے اگر منافقت جاری رہی تونتائج  مختلف ہوں گے بظاہر اتحاد کا پلڑا بھاری نظر آ رہا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -