سبسڈائزڈ اشیاء نایاب،شہری یوٹیلیٹی سٹوروں کے چکر لگانے پر مجبور
لاہور (لیڈی رپورٹر)مہنگائی کے ستائے عوام روز بروز سبسڈائز اور سستی اشیائے ضروریہ کے حصول کیلئے یوٹیلیٹی سٹورز کے ناکام چکر لگانے پر مجبور،سبسڈائز اشیا کا حصول لاہوریوں کیلئے مشکل سے مشکل ہونے لگا۔شہرکے یوٹیلیٹی سٹورز پر سبسڈائزڈاشیا ء کی قلت کم ہونے کی بجائے مزید بڑھنے لگی۔سستا گھی، آٹا،دالیں اور چاول غائب ہو گئے۔ اسلام پورہ،راج گڑھ،سوامی نگر،ریلوے ہیڈ کوارٹر،گڑھی شاہو اور سکھ نہر یوٹیلیٹی سٹوروں سمیت بیشتر سٹور پر دالوں کی سپلائی گذشتہ ہفتوں سے نہیں ہوسکی۔اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ کئی کئی دن سے چکر لگانے کے باوجودسستی اشیاء نہیں ملتیں۔گھی،آٹا ہے تو ایک گھنٹے بعد ہی ختم ہوجاتا ہے، دالیں ملتی ہیں نہ چاول حکومت انتظاما بہتر بنائے۔