4اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو توہین عدالت کے نوٹس جاری
لاہور(لیڈی رپورٹر)محکمہ خاتون محتسب پنجاب کی جانب سے انفورسمنٹ ویمن پراپرٹی رائٹس ایکٹ پر عملدرآمد کے لیے سیالکوٹ، ملتان، لاہور اورراولپنڈی کے ڈپٹی کمشنرزکو بارہاہدایات کے باوجود ریونیوریکارڈ پیش نہ کرنے اور احکامات پر عمل نہ کرنے پر توہین عدالت نوٹسز جاری کردیئے گئے۔اس بارے میں خاتون محتسب پنجاب نبیلہ حاکم خان کا کہنا ہے کہ انفورسمنٹ ویمن پراپرٹی رائٹس ایکٹ پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایاجائے۔