گورونانک دیو جی کا جنم دن،سکھ یاتری،6نومبر کو پاکستان پہنچیں گے

  گورونانک دیو جی کا جنم دن،سکھ یاتری،6نومبر کو پاکستان پہنچیں گے

  

لاہور(فلم رپورٹر) سکھ مذہب کے بانی گورونانک دیو جی کے 553ویں جنم دن کی تقریبات کے حوالے سے انتظامی اجلاس چیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ حبیب الرحمن گیلانی کے زیر صدارت متروکہ وقف املاک بورڈ کے ہیڈ آفس میں  ہواجس میں ایڈیشنل سیکرٹری شیرائنز رانا شاہد سلیم، ڈپٹی سیکرٹری شیرائنز سیف اللہ کھوکھر، پاکستان سکھ گورودوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان سردار امیر سنگھ، بورڈ ترجمان عامر ہاشمی،سینئر میڈیکل آفیسر بورڈ ڈاکٹر تنویر مشتاق، سیکورٹی انچارج بورڈچوہدری عاصم کے علاوہ ریلوے، پیپکو، سوئی ناردرن گیس پا ئپ لائنز، لیسکو، محکمہ صحت پنجاب کے ذمہ داران نے شرکت کی  06نومبر کو واہگہ کے راستے پاکستان آنے والے بھارتی سکھ شہریوں کو معیاری سیکیورٹی دینے کا فیصلہ کیا گیا۔سمیت دنیا بھر سے آنے والے نانک نام لیواؤں کو ہر ممکنہ سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں معاملات زیر بحث آئے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -