ریکٹر سپیریئر یونیورسٹی پروفیسر سمیرا رحمن کیلئے ٹاپ 100پاور ویمن ایوارڈ

ریکٹر سپیریئر یونیورسٹی پروفیسر سمیرا رحمن کیلئے ٹاپ 100پاور ویمن ایوارڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)ساؤتھ ایشین پارٹنرشپ سمٹ (SAPS) نے ریکٹر، سپیریئر یونیورسٹی، پروفیسر ڈاکٹر سمیرا رحمٰن کو چھٹے بزنس ایکسیلنس ایوارڈز 2022 میں ساؤتھ ایشیا کی ٹاپ 100 پاور ویمن ایوارڈ سے نوازا۔ ڈاکٹر سمیرا کو یہ ایوارڈ تعلیمی خدمات اور خود کفیل اور ترقی پسند کمیونٹیز کی ترویج کے لیے ایک انقلابی کاروباری انداز متعارف کروانے اور دیرپا سماجی و اقتصادی اثرات مرتب کرنے کے لیے ان کی انتھک کوششوں کے اعتراف میں دیا گیا۔ دریں اثنا، SPAS نے پین پیسفک سونار گاؤں، ڈھاکہ، بنگلہ دیش میں ایک شاندار تقریب میں سپیریئر یونیورسٹی کو ایمرجنگ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے بھی نوازا۔ اس ایوارڈ کی اہمیت کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ جنوبی ایشیا کے آٹھ ممالک کے ہزاروں اداروں اور کروڑ ہا کروڑ کاروباری اور تعلیمی شخصیات میں سے اس ایوارڈ کے کیے ڈاکٹر سمیرا کا انتخاب کیا گیا ہے۔ اس سال اپریل کے اوائل میں سپیریئر یونیورسٹی ٹائمز ہائر ایجوکیشن امپیکٹ رینکنگ 2022 کے تحت پاکستان کی نمبر ایک نجی شعبے کی یونیورسٹی بھی قرار دیا گیا تھا۔ پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمٰن نے کامیابی، یکجہتی، اور انسانی وسائل کو انسانی سرمائے میں بدلنے کے اس کلچر کو قائم کیا، جسے ریکٹر، سپیریئر یونیورسٹی، پروفیسر ڈاکٹر سمیرا رحمٰن نے خوش اسلوبی سے آگے بڑھایا