سروسز،سمز کے ورک چارج ملازمین مستقل کئے جائیں،یوسف ظفر

  سروسز،سمز کے ورک چارج ملازمین مستقل کئے جائیں،یوسف ظفر

  

لاہور (سٹی رپورٹر)ایپکا سمز، سروسز ہسپتال کی مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس گزشتہ روز صدر ایپکا یوسف علی ظفر کی زیر صدارت  ہوا جس میں ایپکا سمیت پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملازمین کے مسائل سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عیدمیلادالنبی ؐ کا پروگرام مشترکہ طور پر کروایا جائے گا جس کے لئے دونوں یونینز کے ممبران پر مشتمل کلیکشن کمیٹی اور انتظامی کمیٹی تشکیل دی جانے گی۔ اس موقع پر صدر ایپکا یوسف علی ظفر نے محکمہ صحت کے حکام اور سمز و سروسز ہسپتال کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ورک چارج ملازمین کو ریگولر کیا جائے۔ سٹور کیپرز کے سکیل کی یکساں اپ گریڈیشن کی جائے ورنہ احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔ اجلاس میں کنوینیر مشترکہ مفادات کونسل بابر گوندل، جنرل سیکرٹری ایپکا یونٹ سمز غفارالحق، چیئرمین طاہر یاسین سمیت دیگر ممبرانِ عبدالوحید، ذیشان ریاض، محمد اسلم، جاوید انجم، سہیل اکرم، شاہد یونس, راشد علی، ذوالفقار علی، عثمان گجر، مرزا شہباز اور قاسم چغتائی نے شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -